سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْجَدَّاتِ باب: دادیوں کے (وراثت میں) احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1266
سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: «إِنَّمَا طُرِحَتْ أُمُّ أَبِي الْأُمِّ لِأَنَّ أَبَا الْأُمِّ لَا يَرِثُ»مظاہر امیر خان
سعید نے روایت کی کہ ابن ابی لیلی اور اشعث نے عامر شعبی سے، سیدنا علی اور سیدنا زید رضی اللہ عنہما کے بارے میں کہا کہ وہ تین دادیوں کو وراثت دیتے تھے: دو والد کی طرف سے، اور ایک ماں کی طرف سے، اور وہ چھٹا حصہ قریب ترین کو دیتے تھے۔