کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کے بیان میں جس نے کہا: خرید و فروخت میں دو بھائیوں کے درمیان جدائی نہیں ڈالی جائے گی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَهْمِ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ، أنبأ شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ ⦗٢١٤⦘ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا وَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا، وَلَا تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَغَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ.
حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے دو غلام بھائیوں کو فروخت کرنے کا حکم دیا۔ میں نے فروخت کرتے وقت دونوں میں تفریق کردی اور نبی ﷺ کو بتادیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان دونوں کو تلاش کر کے واپس لو اور اکٹھے فروخت کرو، دونوں کے درمیان تفریق نہ کرو۔“
وَرَوَاهُ الزَّعْفَرَانِيُّ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ عَنْ سَعِيدٍ عَنِ الْحَكَمِ. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ، ثنا سَعِيدٌ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَرَنِي. كَذَا وَجَدْتُهُ فِي أَصْلِ كِتَابِي عَنْ سَعِيدٍ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَكَمِ.
حافظ ثناء اللہ
زعفرانی نے اسے عبدالوہاب سے، انہوں نے سعید سے اور انہوں نے حکم بن عتیبہ سے روایت کیا ہے اور اسی طرح ذکر کیا ہے، البتہ انہوں نے کہا: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا۔ میں نے اپنی کتاب کے اصل نسخے میں سعید سے اسی طرح پایا ہے۔ اور امام احمد بن حنبل نے اسے عبدالوہاب سے، انہوں نے سعید سے، انہوں نے ایک آدمی سے اور اس نے حکم سے روایت کیا ہے۔
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْخُرَاسَانِيِّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ. قَالَ ابْنُ الْخُرَاسَانِيِّ: وَهُوَ الصَّوَابُ. قَالَ الشَّيْخُ: وَهَذَا أَشْبَهُ، وَسَائِرُ أَصْحَابِ شُعْبَةَ لَمْ يَذْكُرُوهُ عَنْ شُعْبَةَ، وَسَائِرُ أَصْحَابِ سَعِيدٍ قَدْ ذَكَرُوهُ عَنْ سَعِيدٍ هَكَذَا.
حافظ ثناء اللہ
ایک دوسری سند سے سعید سے، وہ ایک آدمی سے، وہ حکم سے، وہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے اسی طرح نقل فرماتے ہیں۔ ابن الخراسانی نے کہا: یہی درست ہے۔
شیخ (امام بیہقی) رحمہ اللہ نے فرمایا: یہی زیادہ قرین قیاس ہے، شعبہ کے باقی شاگردوں نے اسے شعبہ سے ذکر نہیں کیا، جبکہ سعید کے باقی شاگردوں نے اسے سعید سے اسی طرح ذکر کیا ہے۔
شیخ (امام بیہقی) رحمہ اللہ نے فرمایا: یہی زیادہ قرین قیاس ہے، شعبہ کے باقی شاگردوں نے اسے شعبہ سے ذکر نہیں کیا، جبکہ سعید کے باقی شاگردوں نے اسے سعید سے اسی طرح ذکر کیا ہے۔
أَخْبَرْنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا ابْنُ سَوَاءٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ. وَقَدْ رَوَاهُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
حافظ ثناء اللہ
ایک دوسری سند سے ابن ابی عروبہ ایک آدمی سے، وہ حکم بن عتیبہ سے، وہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسی کی مثل ذکر کیا۔ اور حجاج بن ارطاۃ نے اسے حکم سے، انہوں نے میمون بن ابی شبیب سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ ⦗٢١٥⦘ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا حَمَّادٌ، أنبأ الْحَجَّاجُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: وَهَبَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ، فَبِعْتُ أَحَدَهُمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا فَعَلَ الْغُلَامَانِ؟ " قُلْتُ: بِعْتُ أَحَدَهُمَا. قَالَ: " رُدَّهُ ". كَذَا رَوَاهُ الْحَجَّاجُ، وَالْحَجَّاجُ لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَحَدِيثُ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ عَنِ الْحَكَمِ أَوْلَى أَنْ يَكُونَ مَحْفُوظًا لِكَثْرَةِ شَوَاهِدِهِ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ
میمون بن ابی شبیب سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو بھائی غلام مجھے ہدیہ دیے۔ میں نے ایک کو فروخت کر دیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ”غلاموں کا کیا کیا؟“ میں نے کہا: میں نے ایک کو فروخت کر دیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کو واپس لو۔“
حجاج نے اسی طرح روایت کیا ہے اور حجاج قابلِ حجت نہیں، اور ابوخالد دالانی کی حکم سے روایت اپنے کثیر شواہد کی وجہ سے محفوظ ہونے کے زیادہ لائق ہے، واللہ اعلم۔
حجاج نے اسی طرح روایت کیا ہے اور حجاج قابلِ حجت نہیں، اور ابوخالد دالانی کی حکم سے روایت اپنے کثیر شواہد کی وجہ سے محفوظ ہونے کے زیادہ لائق ہے، واللہ اعلم۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ بْنِ السَّرَّاجِ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَلْعُونٌ مَنْ فَرَّقَ ". كَذَا قَالَهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، وَقِيلَ عَنْهُ عَنْ طَلْقِ بْنِ مُحَمَّدٍ.
حافظ ثناء اللہ
طلیق بن محمد بن عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے تفریق کی وہ ملعون ہے۔“
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ح وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَالِدِ وَبَيْنَ وَلَدِهِ، وَبَيْنَ الْأَخِ وَبَيْنَ أَخِيهِ. قَالَ الشَّيْخُ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ هَذَا لَا يُحْتَجُّ بِهِ وَقَدْ قِيلَ عَنْهُ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوَالِدِ وَوَلَدِهِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ”والد اور بچے کے درمیان اور دو بھائیوں کے درمیان تفریق کرنے والے پر لعنت کی ہے۔“
شیخ فرماتے ہیں: یہ ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع قابلِ حجت نہیں۔ اور ان سے (ایک دوسری سند سے) یہ بھی منقول ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے والد اور بچے کے بارے میں نقل فرماتے ہیں۔
شیخ فرماتے ہیں: یہ ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع قابلِ حجت نہیں۔ اور ان سے (ایک دوسری سند سے) یہ بھی منقول ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے والد اور بچے کے بارے میں نقل فرماتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، أنبأ أَبُو دَاوُدَ، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ⦗٢١٦⦘ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُتِيَ بِالسَّبْيِ أَعْطَى أَهْلَ الْبَيْتِ جَمِيعًا وَكَرِهَ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَهُمْ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس جب قیدی لائے جاتے تو آپ ﷺ کسی کو ایک گھر والے اکٹھے عطا کرتے اور ان کے درمیان تفریق کو ناپسند فرماتے تھے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، وَشَيْبَانُ، وَقَيْسٌ، كُلُّهُمْ عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْيٍ فَجَعَلَ يُعْطِي أَهْلَ الْبَيْتِ كَمَا هُمْ جَمِيعًا، وَكَرِهَ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَهُمْ. جَابِرٌ هَذَا هُوَ ابْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ بِهَذَيْنِ الْإِسْنَادَيْنِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس قیدی لائے گئے تو آپ ﷺ ایک گھر والے اکٹھے ہی کسی کو عطا کر دیتے تھے اور آپ ﷺ نے ان کے درمیان تفریق کو ناپسند فرمایا ہے۔
یہ جابر، ابن یزید جعفی ہیں، ان دونوں سندوں سے اسے روایت کرنے میں وہ منفرد ہیں۔
یہ جابر، ابن یزید جعفی ہیں، ان دونوں سندوں سے اسے روایت کرنے میں وہ منفرد ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ فَرُّوخَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنْ لَا يُفَرَّقَ بَيْنَ أَخَوَيْنِ مَمْلُوكَيْنِ فِي الْبَيْعِ.
حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن بن فروخ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے خط لکھا کہ فروخت کرتے وقت دو غلام بھائیوں کے درمیان تفریق نہ کی جائے۔