کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: دیت وصول کر لینے کے بعد (قاتل کو) قتل کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 16045
قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ} [البقرة: 178] قَالَ مُجَاهِدٌ: مَنِ اعْتَدَى بَعْدَ أَخْذِهِ الدِّيَةَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ، وَقَالَ عَطَاءٌ: فَإِنْ قَتَلَ بَعْدَمَا قَبِلَ الدِّيَةَ.
حافظ ثناء اللہ
اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ ”پھر جو اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔“ [سورة البقرة: 178]
مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو شخص دیت لینے کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔“
اور عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”(یعنی) اگر وہ دیت قبول کرنے کے بعد قتل کر دے۔“
مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو شخص دیت لینے کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔“
اور عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”(یعنی) اگر وہ دیت قبول کرنے کے بعد قتل کر دے۔“
حدیث نمبر: 16045
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَطَرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا أُعَافِي رَجُلًا قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِهِ الدِّيَةَ " ⦗٩٦⦘ هَذَا مُنْقَطِعٌ، وَقَدْ رُوِيَ مَوْصُولًا.
حافظ ثناء اللہ
حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو دیت لے کر پھر قتل کرے، اسے میں کبھی معاف نہیں کروں گا۔“
حدیث نمبر: 16046
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادٌ، أنبأ مَطَرٌ الْوَرَّاقُ، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا أُعْفِي مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِهِ الدِّيَةَ.
حافظ ثناء اللہ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اسے معاف نہیں کروں گا جو دیت لے کر پھر قتل کر دے۔“