السنن الكبرى للبيهقي
كتاب صلاة العيدين— کتاب العیدین
باب: التكبير ليلة الفطر ويوم الفطر وإذا غدا إلى صلاة العيدين باب: عید الفطر کی رات، عید الفطر کے دن اور جب عیدین کی نماز کے لیے نکلے تو تکبیر کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 6127
قَالَ اللهُ جَلَّ ثَنَاؤُهُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ {وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ} [البقرة: 185].حافظ ثناء اللہ
اللہ جل ثناؤہ کا ماہِ رمضان کے بارے میں فرمان ہے: ﴿وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ﴾ ”اور تاکہ تم گنتی پوری کرو اور اللہ کی اس بات پر بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت بخشی۔“ [سورة البقرة: 185]
قَالَ الشَّافِعِيُّ: سَمِعْتُ مَنْ أَرْضَى مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالْقُرْآنِ يَقُولُ: " فَتُكْمِلُوا عِدَّةَ صَوْمِ شَهْرِ رَمَضَانَ وَتُكَبِّرُوا اللهَ عِنْدَ إِكْمَالِهِ عَلَى مَا هَدَاكُمْ، وَإِكْمَالُهُ مَغِيبُ الشَّمْسِ مِنْ آخِرِ يَوْمٍ مِنْ أَيَّامِ شَهْرِ رَمَضَانَ ". أَخْبَرَنَا بِذَلِكَ أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أنبأ الرَّبِيعُ، عَنِ الشَّافِعِيِّ.حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے قرآن کے ان اہل علم میں سے، جن سے میں راضی ہوں، ایک کو یہ کہتے سنا: ”تم ماہِ رمضان کے روزوں کی گنتی پوری کرو اور اس کے پورا ہونے پر اللہ کی بڑائی بیان کرو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت دی، اور اس کا پورا ہونا ماہِ رمضان کے آخری دن سورج کا غروب ہونا ہے۔“