السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: ما يفعل المعتمر بعد الصفا والمروة باب: عمرہ کرنے والا صفا اور مروہ کی سعی کے بعد کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9392
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ شَرِيكٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى، يَقُولُ: " اعْتَمَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْمَقَامِ، ثُمَّ أَتَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ فَسَعَى بَيْنَهُمَا سَبْعًا ثُمَّ حَلَقَ رَأْسَهُ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عمرہ کیا، آپ ﷺ نے بیت اللہ کے سات طواف کیے اور مقام کے پاس دو رکعتیں ادا کیں، پھر صفا و مروہ پر آئے اور ان کے درمیان سات چکر سعی کی، پھر آپ ﷺ نے اپنے سر کو منڈوایا۔