السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: الابتداء بالطواف من الحجر الأسود إلى الحجر الأسود يرمل ثلاثا ويمشي أربعا باب: طواف کی ابتدا حجرِ اسود سے لے کر حجرِ اسود تک کرنے کا بیان، وہ تین چکروں میں رمل کرے گا اور چار میں (معمول کے مطابق) چلے گا۔
حدیث نمبر: 9281
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ " أَنَّهُ رَآهُ بَدَأَ فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ثُمَّ أَخَذَ عَنْ يَمِينِهِ فَرَمَلَ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ، وَمَشَى أَرْبَعَةً، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ نے حجرِ اسود کا استلام کرنے سے آغاز کیا اور دائیں جانب چلنا شروع کیا، تین چکروں میں رمل کیا اور چار چکر چل کر لگائے، پھر آپ ﷺ مقامِ ابراہیم کے پاس آئے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں۔