❮
❯
حدیث نمبر: 9236
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ، بِمَكَّةَ، أنبأ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُمَحِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَلَمَ الرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ قَبَّلَهُ وَوَضَعَ خَدَّهُ الْأَيْمَنَ عَلَيْهِ " تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْأَخْبَارُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي تَقْبِيلِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ، وَالسُّجُودِ عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ أَرَادَ بِالرُّكْنِ الْيَمَانِيِّ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، فَإِنَّهُ أَيْضًا يُسَمَّى بِذَلِكَ فَيَكُونُ مُوَافِقًا لِغَيْرِهِ.
حافظ ثناء اللہ

ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب رسول اللہ ﷺ رکنِ یمانی کو چھوتے، اسے بوسہ دیتے اور اپنا دایاں رخسار اس پر رکھتے۔
اس روایت کو بیان کرنے میں عبداللہ بن مسلم بن ہرمز منفرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی روایات حجرِ اسود کو بوسہ دینے اور اس پر سجدہ کرنے کے بارے میں ہیں، الا یہ کہ رکن یمانی سے ان کی مراد حجرِ اسود ہو، کیونکہ اسے بھی یہ نام دیا جاتا ہے، تو پھر یہ روایت دوسری روایات کے موافق ہو جائے گی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9236
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»