السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: ما ورد في الحجر الأسود، والمقام باب: حجرِ اسود اور مقامِ ابراہیم کے بارے میں جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 9230
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو يَرْفَعُهُ قَالَ: " لَوْلَا مَا مَسَّهُ مِنْ أَنْجَاسِ الْجَاهِلِيَّةِ مَا مَسَّهُ ذُو عَاهَةٍ إِلَّا شُفِيَ، وَمَا عَلَى الْأَرْضِ شَيْءٌ مِنَ الْجَنَّةِ غَيْرُهُ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما مرفوعاً بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر اسے جاہلیت کی نجاستیں نہ چھوتیں تو اسے کوئی بھی بیماری والا چھوتا تو شفا یاب ہو جاتا اور زمین پر اس کے علاوہ جنت کی اور کوئی چیز نہیں ہے۔“