حدیث نمبر: 9116
وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ، فِي الْمَرَاسِيلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مَكْحُولًا يَقُولُ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَوْبٍ مُشَبَّعٍ بِعُصْفُرٍ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ فَأُحْرِمُ فِي هَذَا؟ قَالَ: " لَكِ غَيْرُهُ؟ " قَالَتْ: لَا، قَالَ: " فَأَحْرِمِي فِيهِ " أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ الدَّاوُدِيُّ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ اللُّؤْلُؤِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ فَذَكَرَهُ.حافظ ثناء اللہ
مکحول رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک عورت زرد رنگ والے کپڑے لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں حج کا ارادہ کرتی ہوں تو کیا ان میں احرام باندھ لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس ان کے علاوہ کوئی اور کپڑا ہے؟“ کہنے لگی کہ نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اسی میں احرام باندھ لے۔“