السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: من كره شمه للمحرم باب: ان کا بیان جنہوں نے محرم کے لیے اسے سونگھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 9105
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِي اللهُ عَنْهُ يُسْأَلُ عَنِ الرَّيْحَانِ أَيَشُمُّهُ الْمُحْرِمُ وَالطِّيبَ وَالدُّهْنَ؟ فَقَالَ: لَا.حافظ ثناء اللہ
ابوزبیر رحمہ اللہ نے سنا کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے پھول کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا محرم اس کو سونگھ سکتا ہے اور خوشبو اور تیل تو انہوں نے فرمایا: نہیں۔