السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: ليست الحيضة في اليد والمؤمن لا ينجس باب: اس بیان میں کہ حیض ہاتھ میں نہیں ہوتا اور مومن نجس نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 905
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ: " يَا عَائِشَةُ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ " فَقَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ: " إِنَّ ذَلِكَ لَيْسَتْ بِيَدِكِ " فَنَاوَلَتْهُ إِيَّاهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كَامِلٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ مسجد میں تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! مجھے چٹائی پکڑاؤ!“ انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”حیض تیرے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔“ تو انہوں نے آپ ﷺ کو پکڑا دی۔