السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: المرأة لا تنتقب في إحرامها ولا تلبس القفازين باب: عورت حالتِ احرام میں نہ نقاب پہنے اور نہ دستانے پہنے۔
حدیث نمبر: 9046
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَدِينِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْمُحْرِمَةُ لَا تَنْتَقِبُ، وَلَا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ " قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَأَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عُمَرَ: الْمُحْرِمَةُ لَا تَنْتَقِبُ وَلَا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ قَالَ الشَّيْخُ: وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ سَاقَ الْحَدِيثَ إِلَى قَوْلِهِ: " وَلَا وَرْسَ "، ثُمَّ قَالَ: وَكَانَ يَقُولُ: " لَا تَنْتَقِبِ الْمُحْرِمَةُ وَلَا تَلْبَسِ الْقُفَّازَيْنِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”محرمہ نقاب نہ کرے اور نہ دستانے پہنے۔“
(ب) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے موقوف روایت ہے کہ نہ وہ نقاب کرے گی اور نہ ہی دستانے پہنے گی۔
(ج) شیخ فرماتے ہیں کہ عبیداللہ بن عمر اس قول تک حدیث بیان کرتے تھے: «وَلَا وَرَسٍ» ”اور نہ ورس (خوشبو) لگائے گی۔“ پھر کہا: وہ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کہا کرتے تھے، محرمہ نہ نقاب کرے گی اور نہ دستانے پہنے گی۔