السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: من أهل بما أهل به فلان انعقد إحرامه بما انعقد به إحرام فلان باب: جس نے اس چیز کا احرام باندھا جس کا فلاں نے باندھا ہے تو اس کا احرام اسی چیز کے ساتھ منعقد ہو جائے گا جس کے ساتھ فلاں کا احرام منعقد ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 9007
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ، أنبأ يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِهَابٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُنِيخٌ بِالْبَطْحَاءِ فَقَالَ لِي: " بِمَا أَهْلَلْتَ؟ " قَالَ: قُلْتُ: لَبَّيْكَ بِإِهْلَالٍ كَإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَحْسَنْتَ " فَأَمَرَنِي فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچا جبکہ آپ ﷺ بطحا میں سواری کو بٹھائے ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”تو نے کیا تلبیہ کہا ہے؟“ تو میں نے عرض کیا: میں نے کہا ہے: «لَبَّيْكَ بِإِهْلَالٍ كَإِهْلَالِ النَّبِيِّ ﷺ» ”اے اللہ! میں نبی ﷺ جیسا تلبیہ کہتے ہوئے حاضر ہوں“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو نے اچھا کیا ہے“، پھر آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں نے بیت اللہ اور صفا و مروہ کا طواف کیا۔