حدیث نمبر: 9002
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ حُمَيْدٌ، عَنْ بَكْرٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ جَمِيعًا، قَالَ حُمَيْدٌ: قَالَ بَكْرٌ: فَحَدَّثْتُ بِذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ: لَبَّى بِالْحَجِّ وَحْدَهُ، فَلَقِيتُ أَنَسًا فَحَدَّثْتُهُ بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ أَنَسٌ: مَا تَعُدُّونَنَا إِلَّا صِبْيَانًا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا "، ⦗٦٣⦘ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ هِشَامٍ، عَنْ حُمَيْدٍ.
حافظ ثناء اللہ

حمید، بکر سے اور وہ انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو حج اور عمرہ دونوں کا تلبیہ کہتے ہوئے سنا، حمید کہتے ہیں: بکر نے کہا کہ میں نے یہ بات ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بتائی تو انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے صرف اکیلے حج کا تلبیہ کہا، پھر میں انس رضی اللہ عنہ سے ملا اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بات ان کو بتائی تو انہوں نے کہا: تم تو ہمیں بچہ ہی سمجھتے ہو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو ”«لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَّحَجًّا» ”میں عمرہ اور حج کے لیے حاضر ہوں“” کہتے ہوئے سنا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9002
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مسلم1232»