حدیث نمبر: 8915
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، أَنْبَأَ مُسْلِمٌ، وَسَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، فَرَاجَعْتُ عَطَاءً فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَعَمُوا لَمْ يُوَقِّتْ ذَاتَ عِرْقٍ وَلَمْ يَكُنْ أَهْلُ مَشْرِقٍ حِينَئِذٍ. قَالَ: كَذَلِكَ سَمِعْنَا أَنَّهُ وَقَّتَ ذَاتَ عِرْقٍ، أَوِ الْعَقِيقَ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ. قَالَ: وَلَمْ يَكُنْ عِرَاقٌ وَلَكِنْ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ وَلَمْ يَعْزُهُ إِلَى أَحَدٍ دُونَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنَّهُ يَأْبَى إِلَّا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَهُ، هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا، وَقَدْ رَوَاهُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَضَعْفُهُ ظَاهِرٌ عَنْ عَطَاءٍ وَغَيْرِهِ فَوَصَلَهُ.حافظ ثناء اللہ
ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں عطاء رحمہ اللہ سے ملا اور ان سے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ذات عرق کو مقرر نہیں کیا اور ان دنوں اہل مشرق نہیں تھے، تو وہ کہنے لگے کہ ہم نے ایسے ہی سنا ہے کہ ”انہوں نے ذات عرق یا عقیق کو اہل مشرق کے لیے متعین کیا ہے“، کہتے ہیں کہ عراق نہیں تھا لیکن اہل مشرق کے لیے مقرر ہوا اور اس کو انہوں نے نبی ﷺ کی طرف ہی منسوب کیا۔