السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: من قال بوجوب العمرة استدلالا بقول الله تعالى وأتموا الحج والعمرة لله باب: ان کا بیان جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے فرمان ”وأتموا الحج والعمرة لله“ (اور اللہ کے لیے حج اور عمرہ پورا کرو) سے استدلال کرتے ہوئے عمرے کو واجب قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 8757
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ مُسْلِمَ بْنَ الْحَجَّاجِ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي حَدِيثَ أَبِي رَزِينٍ هَذَا فَقَالَ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، يَقُولُ " لَا أَعْلَمُ فِي إِيجَابِ الْعُمْرَةِ حَدِيثًا أَجْوَدَ مِنْ هَذَا وَلَا أَصَحَّ مِنْهُ وَلَمْ يُجَوِّدْهُ أَحَدٌ كَمَا جَوَّدَهُ شُعْبَةُ ".حافظ ثناء اللہ
احمد بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مسلم بن حجاج رحمہ اللہ سے اس ابورزین رضی اللہ عنہ والی حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ عمرے کے وجوب کے بارے میں اس سے زیادہ عمدہ اور صحیح حدیث معلوم نہیں ہے اور کسی نے بھی اس قدر عمدگی سے اس کو بیان نہیں کیا جتنا کہ شعبہ رحمہ اللہ نے کیا ہے۔“