السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: سقوط فرض الترتيب في الغسل باب: غسل میں ترتیب کے فرض کے ساقط ہونے کا بیان
قَالَ اللهُ تَعَالَى {وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا} [المائدة: ٦]، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْجُنُبِ فِي حَدِيثِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: " اذْهَبْ فَأَفْرِغْهُ عَلَيْكَ "، وَقَالَ فِي حَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ: " فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمْسِسْهُ جِلْدَكَ " وَلَمْ يَأْمُرْهُ بِالتَّرْتِيبِ.اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا﴾ ”اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو خوب پاکی حاصل کرو۔“ [سورة المائدة: 6]
اور رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جنبی شخص سے فرمایا تھا: ”جاؤ اور اسے (پانی کو) اپنے اوپر بہا لو۔“
اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں فرمایا: ”پس جب تم پانی پا لو تو اسے اپنی جلد تک پہنچاؤ۔“
اور آپ ﷺ نے اسے (غسل میں) ترتیب کا حکم نہیں دیا۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي بُدُوِّ جَنَابَتِهَ إِلَى أَنْ قَالَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الصَّعِيدُ الطِّيبُ وُضُوءُ الْمُسْلِمِ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ حِجَجٍ، فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيُمِسَّ بَشَرَهُ الْمَاءَ، فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ ".سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”پاک مٹی مسلمان کے وضو کا ذریعہ ہے، اگرچہ دس سال کرتا رہے اور جب پانی پائے تو اسے اپنے جسم پر بہائے، یہی بہتر ہے۔“