السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الترغيب في طلبها في السبع الأواخر من شهر رمضان باب: اسے ماہِ رمضان کی آخری سات راتوں میں تلاش کرنے کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 8548
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ ⦗٥١٢⦘ الْفَحَّامُ، ثنا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ شَاذَانُ، ثنا شُعْبَةُ، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ " مَنْ كَانَ مُتَحَرِّيًا فَلْيَتَحَرَّهَا لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ " قَالَ شُعْبَةُ وَذَكَرَ لِي رَجُلٌ ثِقَةٌ عَنْ سُفْيَانَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِنَّمَا قَالَ " مَنْ كَانَ مُتَحَرِّيًا فَلْيَتَحَرَّهَا فِي السَّبْعِ الْبَوَاقِي " فَلَا أَدْرِي ذَا أَمْ ذَا، شَكَّ شُعْبَةُ الصَّحِيحُ رِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ دُونَ رِوَايَةِ شُعْبَةَ.حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ نبی کریم ﷺ سے لیلۃ القدر کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ: ”جو کوئی تلاش کرنے والا ہو سو وہ تلاش کرے ستائیسویں کی رات کو۔“
شعبہ کہتے ہیں: مجھے ایک ثقہ آدمی نے سفیان سے بیان کیا کہ وہ کہا کرتے تھے: آپ ﷺ نے صرف یہ فرمایا تھا: ”جو کوئی تلاش کرنا چاہے وہ باقی سات میں تلاش کرے۔“ پس میں نہیں جانتا کہ یہ ہے یا وہ، شعبہ کو شک ہوا۔
صحیح جماعت کی روایت ہے نہ کہ شعبہ کی روایت۔