السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: غسل المرأة من الجنابة والحيض باب: عورت کے جنابت اور حیض سے غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 854
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنْ صَدَقَةٍ، ثنا جَمِيعُ بْنُ عُمَيْرٍ، أَخُو بَنِي تَيْمِ اللهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي عَلَى عَائِشَةَ، فَسَأَلَتْهَا إِحِدَاهُمَا: كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ عِنْدَ الْغُسْلِ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: كَانَ ⦗٢٧٩⦘ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ وَنَحْنُ نُفِيضُ عَلَى رُءُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضَّفْرِ ".حافظ ثناء اللہ
جمیع بن عمیر «أَخُو بَنِي تَيْمِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ» ”بنو تیم اللہ بن ثعلبہ کے بھائی“ ہیں، فرماتے ہیں کہ میں اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، ان دونوں میں سے ایک نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ غسل کے وقت آپ کس طرح کرتی تھیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز جیسا وضو کرتے تھے، پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے اور ہم اپنے سروں پر مینڈھیوں کی وجہ سے پانچ مرتبہ پانی ڈالتی تھیں۔