السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: ما جاء في صوم يوم الأربعاء والخميس والجمعة باب: بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں جو منقول ہے۔
حدیث نمبر: 8449
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ، ثنا أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَصْرِيُّ ثنا أَبُو عَمْرٍو أَحْمَدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الْمُسْتَمْلِي ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ وَاقِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ نَهِيكٍ مَوْلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ صَامَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ وَالْخَمِيسِ وَالْجُمُعَةِ وَتَصَدَّقَ بِمَا قَلَّ أَوْ كَثُرَ غَفَرَ اللهُ لَهُ ذُنُوبَهُ وَخَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بدھ، جمعرات اور جمعے کا روزہ رکھا اور جو تھوڑا بہت تھا صدقہ کیا، اللہ اس کے گناہ معاف کر دیں گے اور وہ اپنے گناہوں سے یوں پاک ہو جائے گا جیسے آج اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے۔“
یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روزے کو مستحب جانتے تھے۔