السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الاختيار للحاج في ترك صوم يوم عرفة باب: حاجی کے لیے یومِ عرفہ کا روزہ چھوڑنے کے اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 8388
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَأَبُو الرَّبِيعِ قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَفْطَرَ بِعَرَفَةَ أَتَى بِرُمَّانٍ فَأَكَلَهُ. وَقَالَ حَدَّثَتْنِي أُمُّ الْفَضْلِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ بِعَرَفَةَ، أَتَتْهُ أُمُّ الْفَضْلِ بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ.حافظ ثناء اللہ
ایوب، عکرمہ رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عرفات میں افطار کیا، ان کے پاس انار لایا گیا تو انہوں نے کھایا اور کہا کہ مجھے ام الفضل رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے عرفات میں روزہ افطار کیا اور ام الفضل رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کے پاس دودھ لے کر آئیں تو آپ ﷺ نے پی لیا۔