السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الشيخ الكبير لا يطيق الصوم ويقدر على الكفارة يفطر ويفتدي باب: وہ بوڑھا شخص جو روزے کی طاقت نہ رکھتا ہو اور کفارہ ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہو تو وہ روزہ چھوڑ دے اور فدیہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 8318
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ الشِّيعِيُّ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " إِذَا عَجَزَ الشَّيْخُ الْكَبِيرُ عَنِ الصِّيَامِ أَطْعَمَ عَنْ كُلِّ يَوْمٍ مُدًّا مُدًّا " ⦗٤٥١⦘ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْفَقِيهُ، بِالرَّيْ ثنا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رُخِّصَ لِلشَّيْخِ الْكَبِيرِ أَنْ يُفْطِرَ وَيُطْعِمَ عَنْ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا وَلَا قَضَاءَ عَلَيْهِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عکرمہ، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ بوڑھے بزرگ کو رخصت دی گئی ہے کہ وہ افطار کرے اور ہر دن کے عوض مسکین کو ایک ایک مد روزانہ کھلائے اور اس پر قضا بھی نہیں ہے۔
(سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ بوڑھے بزرگ کو رخصت دی گئی ہے کہ وہ افطار کرے اور ہر دن کے عوض مسکین کو کھلائے اور اس پر قضا بھی نہیں ہے۔)