السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الحديث الذي روي في الإفطار بالحجامة باب: اس حدیث کا بیان جو حجامہ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جانے کے بارے میں مروی ہے۔
حدیث نمبر: 8275
قَالَ الْبُخَارِيُّ: قَالَ لِي عَيَّاشٌ: ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ ⦗441⦘ مَرْفُوعًا قَالَ: " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " قِيلَ لَهُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ..حافظ ثناء اللہ
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھ سے عیاش نے بیان کیا، (وہ کہتے ہیں) ہمیں عبدالاعلی نے حدیث بیان کی، انہوں نے یونس سے، انہوں نے حسن سے، اور انہوں نے کئی ایک (صحابہ کرام) سے مرفوعاً بیان کیا، انہوں نے فرمایا: ”سنگی (پچھنے) لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
ان سے پوچھا گیا: کیا یہ نبی کریم ﷺ سے مروی ہے؟ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ پھر فرمایا: ”اللہ بہتر جانتا ہے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ، أنبأ أَبُو إِسْحَاقَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ فَارِسٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، حَدَّثَنِي عَيَّاشٌ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.حافظ ثناء اللہ
یونس، حسن سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سنگی لگانے اور لگوانے والا، دونوں افطار کریں۔“