السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: من أكل أو شرب ناسيا فليتم صومه ولا قضاء عليه باب: اس بات کا بیان کہ جس شخص نے بھول کر کھا یا پی لیا تو وہ اپنا روزہ مکمل کرے اور اس پر کوئی قضا نہیں۔
حدیث نمبر: 8072
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْكَرَابِيسِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِيُّ، ثنا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثنا عَوْفٌ، عَنْ خِلَاسٍ، وَمُحَمَّدٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا صَامَ أَحَدُكُمْ يَوْمًا وَنَسِيَ فَأَكَلَ وَشَرِبَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللهُ وَسَقَاهُ "، أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ عَوْفٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک دن کا روزہ رکھے اور وہ بھول جائے اور اس نے کھا پی لیا تو وہ اپنا روزہ پورا کرے، بیشک اللہ ہی نے اسے کھلایا اور پلایا ہے۔“