السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل باب: عورت کا خواب میں وہی کچھ دیکھنے (احتلام) کا بیان جو مرد دیکھتا ہے
حدیث نمبر: 796
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قُتَيْبَةُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ، ثنا عَبْدُ اللهِ الْعُمَرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَجِدُ الْبَلَلَ وَلَا يَذْكُرُ احْتِلَامًا، قَالَ: " يَغْتَسِلُ "، وَعَنِ الرَّجُلِ يَرَى أَنْ قَدِ احْتَلَمَ وَلَا يَجِدُ الْبَلَلَ، قَالَ: " لَا غُسْلَ عَلَيْهِ "، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: فَالْمَرْأَةُ تَرَى ذَلِكَ عَلَيْهَا غُسْلٌ، قَالَ: " نَعَمْ إِنَّمَا النِّسَاءُ شَقَائِقُ الرِّجَالِ ".حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو تری پاتا ہے اور احتلام اسے یاد نہیں ہوتا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”غسل کرے گا“ اور اس شخص کے متعلق پوچھا گیا جو دیکھتا ہے کہ اس کو احتلام ہو گیا ہے اور وہ تری نہیں پاتا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس پر غسل نہیں ہے“۔ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اگر عورت یہ دیکھے تو کیا اس پر غسل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، عورتیں مردوں کے مشابہ ہوتی ہیں“۔