حدیث نمبر: 7941
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَبُو الْحُسَيْنِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، فَذَكَرَهُ وَزَادَ فِيهِ " وَلَا تَخْلِطُوا بِرَمَضَانَ، إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صِيَامًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ، وَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَإِنَّهَا لَيْسَتْ تُغَمَّى عَلَيْكُمُ الْعِدَّةُ ".
حافظ ثناء اللہ

یحییٰ بن یحییٰ رحمہ اللہ نے ایسی ہی حدیث بیان کی ہے اور یہ بھی کہا کہ ”تم رمضان کے متعلق شک و شبہ میں نہ پڑو، یعنی خلط ملط نہ کرو مگر اس صورت میں کہ تم کو وہ روزے میسر آئیں جو پہلے سے ان دنوں میں رکھتے تھے، لہٰذا تم اسے دیکھ کر روزہ رکھو اور دیکھ کر افطار کرو، اگر بادل چھا جائیں تو گنتی پر تو بادل نہیں چھاتے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصيام / حدیث: 7941
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن۔ انظر قبله»