السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الصوم لرؤية الهلال أو استكمال العدد ثلاثين باب: چاند دیکھ کر روزہ رکھنے یا (شعبان کے) تیس دن پورے کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 7930
مَا أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الشَّهْرُ هَكَذَا، وَهَكَذَا، وَهَكَذَا، ثَلَاثُ مَرَّاتٍ بِيَدَيْهِ، ثُمَّ قَبَضَ فِي الثَّالِثَةِ إِبْهَامَهُ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا ثَلَاثِينَ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تین مرتبہ ہاتھ سے اشارہ فرمایا کہ ”مہینہ ایسے ہوتا ہے، ایسے ہوتا ہے، ایسے ہوتا ہے۔“ پھر تیسری مرتبہ اپنے انگوٹھے کو بند کر لیا اور فرمایا: ”اگر بادل چھا جائیں تو تیس دن پورے کرو۔“