السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: ما لا زكاة فيه من الجواهر غير الذهب والفضة. باب: سونے اور چاندی کے علاوہ ان جواہرات کا بیان جن میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 7592
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: " لَيْسَ فِي حَجَرٍ زَكَاةٌ إِلَّا مَا كَانَ لِتِجَارَةٍ مِنْ جَوْهَرٍ وَلَا يَاقُوتٍ وَلَا لُؤْلُؤٍ وَلَا غَيْرِهِ إِلَّا الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ ". وَرُوِّينَا نَحْوَ هَذَا الْقَوْلِ عَنْ عَطَاءٍ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ وَعِكْرِمَةَ وَالزُّهْرِيِّ وَالنَّخَعِيِّ وَمَكْحُولٍ.حافظ ثناء اللہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پتھر میں زکاۃ نہیں، مگر اس صورت میں کہ وہ جواہرات تجارت کے لیے ہوں، نہ ہی یاقوت میں ہے اور نہ ہی لؤلؤ میں اور نہ اس کے علاوہ میں، سوائے سونے اور چاندی کے۔