حدیث نمبر: 7507
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا الْحَسَنُ، ثنا يَحْيَى، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ} [الأنعام: ١٤١] قَالَ: " عِنْدَ الزَّرْعِ تُعْطِي مِنْهُ الْقَبْضَ، وَهِيَ هَكَذَا وَأَشَارَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ كَأنَّهُ يَتَنَاوَلُ بِهَا وَعِنْدَ الصِّرَامِ يُعْطِي الْقَبْضَ وَهِيَ هَكَذَا وَأَشَارَ بِكَفِّهِ كَأنَّهُ يَقْبِضُ بِهَا وَيَقُولُ: يُعْطِي الْقَبْضَةَ قَالَ: وَيَتْرَكُهُمْ يَتَّبِعُونَ آثَارَ الصِّرَامِ، وَذَهَبَ جَمَاعَةٌ إِلَى أَنَّهَا صَارَتْ مَنْسُوخَةً بِالزَّكَاةِ الْمَفْرُوضَةِ ".
حافظ ثناء اللہ

ابن ابی نجیح، مجاہد رحمہ اللہ سے فرمانِ الٰہی ﴿وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ﴾ [سورة الأنعام: 141] کے متعلق نقل فرماتے ہیں کہ اس سے مراد فصل کاٹنے کے دن اس میں سے دینا ہے اور انہوں نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک چلو یا دو، گویا کہ وہ کوئی چیز دے رہے ہیں، فصل کاٹنے کے وقت ایک مٹھی یا دو مٹھی دینا، وہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کر رہے تھے جیسے کوئی چیز پکڑ رہے ہوں، وہ کہتے کہ ایک مٹھی دیتے اور انہیں چھوڑ دیتے اور وہ فصل کاٹنے والے اثرات کے پیچھے چلتے۔ ایک جماعت اس طرف گئی ہے کہ یہ آیت زکوٰۃ فرض ہونے سے منسوخ ہو چکی ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7507
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ رجاله ثقات»