السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: ما ورد في قوله تعالى: وآتوا حقه يوم حصاده باب: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق جو منقول ہے کہ ”اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق ادا کرو“۔
حدیث نمبر: 7505
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا حَفْصٌ، وَعَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، وَعَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى {وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ} [الأنعام: ١٤١] قَالَ: " كَانُوا يُعْطُونَ مَنِ اعْتَرَاهُمْ شَيْئًا سِوَى الصَّدَقَةِ " إِلَّا أَنَّ حَفْصًا لَمْ يَقُلْ سِوَى الصَّدَقَةِ.حافظ ثناء اللہ
نافع بیان فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ﴾ [سورة الأنعام: 141] کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ لوگ مانگنے والوں کو زکاۃ کے سوا بھی دیتے تھے، مگر حفص نے یہ لفظ (زکاۃ کے سوا) ذکر نہیں کیے۔