السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: لا صدقة في الخيل باب: اس بات کا بیان کہ گھوڑوں میں کوئی زکوٰۃ واجب نہیں۔
حدیث نمبر: 7417
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ ثنا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنْ صَدَقَةِ الْبَرَاذِينِ، فَقَالَ: " وَهَلْ فِي الْخَيْلِ صَدَقَةٌ؟ ".حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے براذین کی زکوۃ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: کیا گھوڑے کی زکوۃ ہے؟ براذین (ترکی گھوڑا)۔