السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: لا يعتد عليهم بما استفادوه من غير نتاجها حتى يحول عليه الحول باب: بچوں کی پیدائش کے علاوہ دیگر طریقوں سے حاصل ہونے والے جانوروں کو شمار نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ان پر ایک سال نہ گزر جائے
حدیث نمبر: 7322
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " لَيْسَ فِي مَالٍ زَكَاةٌ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ " هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ مَوْقُوفٌ، وَرَوَاهُ بَقِيَّةُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا وَلَيْسَ بِصَحِيحٍ.حافظ ثناء اللہ
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”کسی مال میں زکوٰۃ نہیں جب تک اس پر سال نہ گزر جائے۔“
یہی صحیح ہے کہ یہ موقوف ہے، اور بقیہ نے اسے اسماعیل بن عیاش سے، انہوں نے عبید اللہ بن عمر سے مرفوعاً روایت کیا ہے اور وہ صحیح نہیں۔