السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: ما يقال إذا أدخل الميت قبره باب: جب میت کو اس کی قبر میں اتارا جائے تو جو کلمات کہے جائیں گے ان کا بیان
حدیث نمبر: 7059
وَرَوَاهُ وَكِيعٌ عَنْ هَمَّامٍ، بِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَضَعْتُمْ مَوْتَاكُمْ فِي قُبُورِهِمْ فَقُولُوا: بِسْمِ اللهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ " أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا هَمَّامٌ فَذَكَرَهُ. وَالْحَدِيثُ يَتَفَرَّدُ بِرَفْعِهِ هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، إِلَّا أَنَّ شُعْبَةَ وَهِشَامَ الدَّسْتُوَائِيَّ رَوَيَاهُ عَنْ قَتَادَةَ مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ عُمَرَ.حافظ ثناء اللہ
وکیع ہمام سے ایسے ہی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم مردوں کو قبر میں رکھو تو کہا کرو: «بِسْمِ اللّٰهِ وَعَلٰی سُنَّةِ رَسُولِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے اور رسول اللہ ﷺ کی سنت پر“۔“
اس حدیث کو اس سند کے ساتھ مرفوعاً بیان کرنے میں ہمام بن یحییٰ منفرد ہیں، اور وہ ثقہ ہیں، مگر شعبہ اور ہشام دستوائی نے اسے قتادہ سے ابن عمر رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے۔