السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: ما روي في ستر القبر بثوب باب: قبر کو کپڑے سے پردہ کرنے (ڈھانپنے) کے بارے میں مروی روایات کا بیان
حدیث نمبر: 7050
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ: أَنَّهُ حَضَرَ جِنَازَةَ الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ فَأَبَى عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ أَنْ يَبْسُطُوا عَلَيْهِ ثَوْبًا، وَقَالَ: " إِنَّهُ رَجُلٌ " قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: وَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَإِنْ كَانَ مَوْقُوفًا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ.حافظ ثناء اللہ
زہیر، ابو اسحاق رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حارث اعور کے جنازے میں شامل ہوئے، عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے اس سے انکار کیا کہ وہ اس پر کپڑا پھیلائیں اور انہوں نے کہا کہ یہ تو مرد ہے، ابو اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا۔