السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: الصلاة على القبر بعدما يدفن الميت باب: میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 6999
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ مَرَّ مَعَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرٍ مَنْبُوذٍ، قَالَ: " فَأَمَّنَا وَصَفَّنَا خَلْفَهُ " قَالَ: قُلْنَا: يَا أَبَا عَمْرٍو مَنْ حَدَّثَكَ؟ قَالَ: ابْنُ عَبَّاسٍ، لَفْظُ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ وَفِي رِوَايَةِ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَتَى عَلَى قَبْرٍ مَنْبُوذٍ، فَصَلَّى بِهِمْ فَأَمَّهُمْ، قُلْتُ: فَمَنْ حَدَّثَكَ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنَ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ شُعْبَةَ.حافظ ثناء اللہ
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے اس شخص نے خبر دی جو تمہارے نبی ﷺ کے ساتھ ایک ایسی قبر کے پاس سے گزرا جو گری پڑی تھی (یا الگ تھلگ بھی)، ہم نے آپ ﷺ کے پیچھے صفیں باندھیں۔ وہ فرماتے ہیں: ہم نے کہا: اے ابو عمرو! تجھے یہ حدیث کس نے بیان کی؟ تو انہوں نے کہا: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے۔
وہب کی روایت میں ہے کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ایک ایسی قبر پر آئے جو علیحدہ تھی، پھر انہیں نماز پڑھائی اور ان کی امامت کروائی۔ میں نے کہا: تجھے یہ کس نے بیان کی؟ تو انہوں نے کہا: ابن عباس رضی اللہ عنہما نے۔