السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: الدعاء في صلاة الجنازة باب: نماز جنازہ میں دعا کرنے کا بیان
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ رَجَاءٍ، عَنْ هَمَّامٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى مَيِّتٍ قَالَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " اللهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا، وَمَيِّتِنَا، وَشَاهِدِنَا، وَغَائِبِنَا، وَصَغِيرِنَا، وَكَبِيرِنَا، وَذَكَرِنَا، وَأُنْثَانَا "، قَالَ: وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ مَعَ هَذَا الْكَلَامِ " مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ ".سیدنا عبداللہ بن ابو قتادہ رضی اللہ عنہما اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوئے، فرماتے ہیں: میں نے آپ ﷺ سے سنا: ”«اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا» ”اے اللہ! ہمارے زندوں اور ہمارے فوت شدگان کی، ہمارے موجود اور ہمارے غائب لوگوں کی، ہمارے چھوٹوں اور ہمارے بڑوں کی، اور ہمارے مردوں اور ہماری عورتوں کی مغفرت فرما۔“” اور ابوسلمہ رحمہ اللہ نے اس کلام کے ساتھ اضافہ کیا ہے: ”«وَمَنْ أَحْيَيْتَهٗ مِنَّا فَأَحْيِهٖ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهٗ مِنَّا فَتَوَفَّهٗ عَلَى الْإِيْمَانِ» ”اور ہم میں سے تو جسے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے تو موت دے اسے ایمان پر موت عطا فرما۔“”