السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: القيام للجنازة باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6878
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ، ثنا سُرَيْجٌ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَامَ لَهَا وَقُمْنَا مَعَهُ وَقَالَ يَهُودِيَّةٌ وَقَالَ فَقُومُوا وَلَمْ يَقُلْ لَهَا. ⦗٤٢⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ فَضَالَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ هِشَامٍ.حافظ ثناء اللہ
اسماعیل بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمیں ہشام دستوائی نے ایسی ہی حدیث اسی سند سے بیان کی، مگر انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ اس کے لیے کھڑے ہوئے تو ہم بھی کھڑے ہو گئے اور کہا گیا: ”یہ یہودیہ کا جنازہ ہے“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کھڑے ہو جایا کرو“، انہوں نے یہ بات نہ کہی۔