السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: القيام للجنازة باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6875
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، أنبأ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُنِيبٍ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا تَبِعْتُمْ جِنَازَةً فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّى تُوضَعَ " قَالَ سُهَيْلٌ: وَرَأَيْتُ أَبَا صَالِحٍ لَا يَجْلِسُ حَتَّى تُوضَعَ عَنْ مَنَاكِبِ الرِّجَالِ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ جَرِيرٍ دُونَ قَوْلِ سُهَيْلٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ رَوَى الثَّوْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فِيهِ حَتَّى تُوضَعَ بِالْأَرْضِ، وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ، وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.حافظ ثناء اللہ
سہیل بن ابی صالح اپنے والد سے نقل کرتے ہیں اور وہ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم جنازے کے ساتھ چلو تو نہ بیٹھو جب تک اسے رکھ نہ دیا جائے۔“
سہیل کہتے ہیں: میں نے ابو صالح کو دیکھا، وہ اتنی دیر نہیں بیٹھتے تھے جب تک لوگوں کے کندھوں سے (جنازہ) اتارا نہ جاتا۔ ثوری نے یہ حدیث سہیل سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور اس میں کہا: ”جب تک اسے زمین پر نہ رکھ دیا جائے۔“ ابو معاویہ نے سہیل سے نقل کیا ہے کہ ”جب تک اسے لحد میں نہ رکھا جائے۔“ اور سفیان (ثوری) ابو معاویہ سے زیادہ حافظے والے ہیں۔