حدیث نمبر: 6873
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَا: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا فِي جِنَازَةٍ فَأَخَذَ أَبُو هُرَيْرَةَ بِيَدِ مَرْوَانَ فَجَلَسَا قَبْلَ أَنْ تُوضَعَ، فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ فَأَخَذَ بِيَدِ مَرْوَانَ، فَقَالَ: " قُمْ فَوَاللهِ لَقَدْ عَلِمَ هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ "، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: صَدَقَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ.
حافظ ثناء اللہ

سعید بن ابی سعید مقبری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک جنازے میں تھے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور وہ دونوں میت (قبر میں) رکھنے سے پہلے بیٹھ گئے۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ، اللہ کی قسم! یہ جانتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اس سے منع کیا ہے۔“ تو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انہوں نے سچ کہا ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الجنائز / حدیث: 6873
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ البخاري»