❮
❯
حدیث نمبر: 678
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الرَّفَّاءُ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ مَنْ أَدْرَكْتُ مِنْ فُقَهَائِنَا الَّذِينَ يُنْتَهَى إِلَى قَوْلِهِمْ مِنْهُمْ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَالْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَخَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ فِي مَشْيَخَةٍ جُلَّةٍ سِوَاهُمْ يَقُولُونَ: " فِيمَنْ رَعَفَ غَسَلَ عَنْهُ الدَّمَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، وَفِيمَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلَاةِ أَعَادَهَا وَلَمْ يُعِدْ وُضُوءَهُ ". وَرُوِّينَا نَحْوَ قَوْلِهِمْ فِي الضَّحِكِ عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَعَطَاءٍ، وَالزُّهْرِيِّ.
حافظ ثناء اللہ

عبدالرحمن بن ابی الزناد رحمہ اللہ اپنے والد (ابوالزناد) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہمارے جن فقہاء کو میں نے پایا اور جن کے قول پر بات ختم ہوتی تھی، ان میں سعید بن مسیب، عروہ بن زبیر، قاسم بن محمد، ابوبکر بن عبدالرحمن، خارجہ بن زید بن ثابت، عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ اور سلیمان بن یسار رحمہم اللہ اور ان کے علاوہ دیگر جلیل القدر مشائخ شامل ہیں، وہ اس شخص کے بارے میں جسے نکسیر آ جائے فرماتے تھے کہ وہ خون دھوئے گا اور وضو نہیں کرے گا، اور اس شخص کے بارے میں جو نماز میں ہنس پڑتا ہے کہ وہ نماز دوبارہ پڑھے گا اور وضو نہیں لوٹائے گا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 678
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ أخرجه الدار قطني 1/165»