السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنائز— کتاب الجنائز
باب: لا يزاد في القبر على أكثر من ترابه لئلا يرتفع جدا باب: قبر پر اس کی اپنی مٹی سے زیادہ مٹی نہ ڈالی جائے تاکہ وہ بہت اونچی نہ ہو جائے
حدیث نمبر: 6736
أَنْبَأَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، أنبأ أَبُو كَامِلٍ، ثنا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ " " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُلْحِدَ لَهُ لَحْدًا، وَنُصِبَ عَلَيْهِ اللَّبِنَ نَصْبًا "، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: " وَرُفِعَ قَبْرُهُ مِنَ الْأَرْضِ نَحْوًا مِنْ شِبْرٍ ". كَذَا وَجَدْتُهُ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے لیے لحد بنائی گئی اور اس پر کچی اینٹیں نصب کی گئیں۔۔۔ آگے پوری حدیث بیان کی اور کہا کہ آپ ﷺ کی قبر مبارک قریباً ایک بالشت زمین سے اونچی کی گئی جیسے میں نے دیکھا۔