السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب اشتراط الدباغ في طهارة جلد ما لا يؤكل لحمه وإن ذكي باب: جس جانور کا گوشت نہیں کھایا جاتا اسے شرعی طور پر ذبح کیے جانے کے باوجود اس کا چمڑا پاک ہونے کے لیے دباغت کی شرط کا بیان
حدیث نمبر: 67
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا دُبِغَ الْإِهَابُ فَقَدْ طَهُرَ " أَخْرَجَهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِي الصَّحِيحِ بِهَذَا اللَّفْظِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدٍ: " إِذَا دُبِغَ الْإِهَابُ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب چمڑے کو رنگ دیا جائے تو وہ پاک ہوجاتا ہے۔“
(ب) اسی طرح مالک بن انس اور ہشام بن سعد نے حضرت زید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ جب چمڑا رنگ دیا جائے تو وہ پاک ہوجاتا ہے۔