السنن الكبرى للبيهقي
كتاب صلاة الاستسقاء— کتاب الاستسقائ
باب: الإشارة إلى المطر باب: بارش کی طرف اشارہ کرنے کا بیان
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أَنْبَأَنِي مَنْ لَا أَتَّهِمُ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عُرْوَةَ بِذَلِكَ. هُوَ فِي الْمُسْنَدِ الَّذِي خَرَّجَهُ ابْنُ مَطَرٍ. وَسَمِعْنَاهُ مِنْ أَبِي زَكَرِيَّا، وَغَيْرِهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُوَيْمِرٍ، عَنْ عُرْوَةَ. وَفِي الْمَبْسُوطِ الَّذِي سَمِعْنَاهُ مِنْ أَبِي سَعِيدِ، ابْنُ عُوَيْمِرٍ، وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ أَبِي سَعِيدٍ.عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بارش یا بجلی کو دیکھے تو اس کی طرف اشارہ نہ کرے بلکہ اس کی نعت و صفت بیان کرے۔“
سلیمان بن عبداللہ عویمر سے اور وہ عروہ سے بیان کرتے ہیں، اس لمبی حدیث میں جس کو ہم نے ابوسعید رضی اللہ عنہ سے سنا۔
عبداللہ بن عویمر بیان کرتے ہیں کہ میں عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کے ساتھ تھا، میں نے اپنے ہاتھ سے بادلوں کی طرف اشارہ کیا تو انہوں نے کہا: تو ایسا نہ کر، بیشک رسول کریم ﷺ نے ”اس سے منع کیا ہے کہ اس کی طرف اشارہ کیا جائے۔“ ابن ابی حسین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بیشک نبی کریم ﷺ نے ”بارش کی طرف اشارہ کرنے سے منع کیا ہے۔“ یہ روایت مرسل ہے۔