السنن الكبرى للبيهقي
كتاب صلاة الخسوف— کتاب صلوة الخسوف
باب: من قال: يسر بالقراءة في خسوف الشمس باب: اس شخص کا قول کہ سورج گرہن کی نماز میں آہستہ قراءت کی جائے گی
حدیث نمبر: 6342
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ قَالَ: قُرِئَ عَلَى أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْبِرْتِيُّ وَأنا أَسْمَعُ ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّادٍ يَعْنِي ثَعْلَبَةَ رَجُلٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّهُ قَالَ فِي خُطْبَتِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خُسُوفِ الشَّمْسِ، قَالَ: " فَاسْتَقْدَمَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ وَنَحْنُ مَعَهُ، فَقَامَ كَأَطْوَلِ مَا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ، لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا، ثُمَّ رَكَعَ بِنَا كَأَطْوَلِ مَا رَكَعَ بِنَا فِي صَلَاةٍ، لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا، ثُمَّ فَعَلَ فِي الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ ".حافظ ثناء اللہ
ثعلبہ رحمہ اللہ جو بنو عبد القیس سے ہیں، وہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے اپنے خطبے میں نبی اکرم ﷺ کی نماز خسوف کے متعلق بیان کیا، فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ آگے بڑھے اور لوگوں کو نماز پڑھائی، ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ تھے، آپ ﷺ نے لمبا قیام کیا جیسا کہ آپ ﷺ اپنی نمازوں میں کیا کرتے تھے، ہم نے آپ کی آواز کو نہ سنا، آپ نے اتنا لمبا رکوع کیا جتنا کہ آپ کیا کرتے تھے، پھر بھی ہم نے آپ کی آواز کو نہ سنا، پھر آپ ﷺ نے دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا۔