السنن الكبرى للبيهقي
كتاب صلاة الخسوف— کتاب صلوة الخسوف
باب: : كيف يصلى في الخسوف باب: گرہن میں نماز کیسے پڑھی جائے؟
حدیث نمبر: 6313
وَقَدْ رَوَاهُ مُؤَمَّلُ بُنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ سُفْيَانَ، وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ: " ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَطَالَ الْقِيَامَ حَتَّى قِيلَ لَا يَرْكَعُ، ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ حَتَّى قِيلَ لَا يَرْفَعُ ". أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ عَيَّاشٍ الرَّمْلِيُّ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا سُفْيَانُ فَذَكَرَهُ بِالْإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا مَعَ هَذِهِ الزِّيَادَةِ. وَقَدْ أَخْرَجَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ فِي مُخْتَصَرِ الصَّحِيحِ.حافظ ثناء اللہ
مؤمل بن اسماعیل رحمہ اللہ، حضرت سفیان رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں، حدیث میں کچھ الفاظ زائد بھی ہیں: پھر آپ ﷺ نے اپنے سر کو اٹھایا تو قیام کو لمبا کر دیا، یہاں تک کہ کہا گیا کہ آپ ﷺ رکوع نہیں کریں گے، پھر آپ ﷺ نے لمبا رکوع کیا، یہاں تک کہ کہا گیا کہ آپ ﷺ اپنے سر کو رکوع سے نہیں اٹھائیں گے۔