السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الوضوء من مس الذكر باب: شرمگاہ کو چھونے سے وضو ٹوٹنے کا بیان
حدیث نمبر: 628
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ الْعَدْلُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ أُمْسِكُ الْمُصْحَفَ عَلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، فَاحْتَكَكْتُ قَالَ سَعْدٌ: " لَعَلَّكَ مَسَسْتَ ذَكَرَكَ " فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ: " قُمْ فَتَوَضَّأْ " فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ "، ⦗٢٠٨⦘.حافظ ثناء اللہ
مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو قرآن پکڑاتا تھا، میں نے خارش کی تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: شاید تو نے اپنی شرمگاہ کو چھوا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے کہا: کھڑا ہو، وضو کر، میں کھڑا ہوا، میں نے وضو کیا، پھر واپس لوٹا۔