السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: الرجل يقيم الرجل من مجلسه يوم الجمعة باب: آدمی کا جمعہ کے دن کسی (دوسرے) آدمی کو اس کے بیٹھنے کی جگہ سے اٹھانے کا بیان
حدیث نمبر: 5895
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرٍو، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا يَزْعُمُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يُقِيمُ أَحَدُكُمْ يَعْنِي أَخَاهُ مِنْ مَجْلِسِهِ، ثُمَّ يَخْلُفُهُ فِيهِ ". فَقُلْتُ: أَقَالَهُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ؟ فَقَالَ: " فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَغَيْرِهِ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ.حافظ ثناء اللہ
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا ایک بھائی اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر اس کا نائب بن جائے۔“ میں نے کہا: ”کیا آپ نے جمعہ کے دن کے لیے فرمایا؟“ فرمایا: ”جمعہ اور غیر جمعہ دونوں کے لیے۔“