السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: فضل المشي إلى الصلاة وترك الركوب إليها باب: نماز کی طرف چل کر جانے اور اس کے لیے سواری ترک کر دینے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 5876
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا رَائِحٌ إِلَى الْجُمُعَةِ إِذْ لَحِقَنِي عَبَايَةُ بْنُ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، وَهُوَ رَاكِبٌ، وَأَنَا مَاشٍ، فَقَالَ: " احْتَسِبْ خُطَاكَ هَذِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا عَبْسٍ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ جَبْرٍ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللهِ حَرَّمَهُمَا اللهُ عَلَى النَّارِ "..حافظ ثناء اللہ
یزید بن ابی مریم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں جمعہ کی طرف پیدل جا رہا تھا۔ مجھے عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج رحمہ اللہ راستے میں ملے، وہ سوار تھے۔ انہوں نے کہا: اپنے ان قدموں کو اللہ کے راستے میں شمار کرو؛ کیونکہ میں نے ابوعبس بن جبر انصاری رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس کے قدم اللہ کے راستے میں خاک آلود ہو گئے، اللہ ان قدموں کو جہنم پر حرام کر دے گا۔“