السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: من أدرك ركعة من الجمعة باب: جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی اس کا بیان
حدیث نمبر: 5740
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْخَطِيبُ، أنبأ أَبُو الْبَحْرِ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَهُبَيْرَةَ قَالَا: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ: " مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً صَلَّى إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَهُ الرَّكْعَتَانِ صَلَّى أَرْبَعًا ". رَوَاهُ عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ زَكَرِيَّا، " وَمَنْ أَدْرَكَ الْقَوْمَ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا ". وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ: " فَإِذَا فَاتَكَ الرُّكُوعُ فَصَلِّ أَرْبَعًا ". وَلَمْ يَذْكُرَا هُبَيْرَةَ فِي الْإِسْنَادِ.حافظ ثناء اللہ
(الف) ابوالاحوص اور ہبیرہ دونوں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو نماز جمعہ سے ایک رکعت پالے تو وہ دوسری رکعت بھی پڑھے اور جس سے دونوں رکعتیں رہ جائیں وہ چار رکعت ادا کرے۔
(ب) یونس، زکریا سے نقل فرماتے ہیں: جو لوگوں کو بیٹھا ہوا پالے تو چار رکعات پڑھے۔
(ج) اعمش، ابو اسحاق سے نقل فرماتے ہیں: جب تیرا رکوع رہ جائے تو چار رکعات پڑھ۔