السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: من دخل المسجد يوم الجمعة والإمام على المنبر ولم يركع ركع ركعتين باب: جو شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام منبر پر ہو اور اس نے نماز نہ پڑھی ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے
حدیث نمبر: 5691
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الدَّقَّاقُ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ: " جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَقَعَدَ سُلَيْكٌ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَرَكَعْتَ الرَّكْعَتَيْنِ؟ " قَالَ: لَا، قَالَ: " قُمْ فَارْكَعْهُمَا ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ وَمُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ.حافظ ثناء اللہ
ابو زبیر، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن آئے اور نبی ﷺ منبر پر جلوہ افروز تھے۔ وہ نماز پڑھے بغیر بیٹھ گئے تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تو نے دو رکعت پڑھی ہیں؟“ عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ اور دو رکعت پڑھو۔“